ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور میں شوہر کی ضمانت کے لئے بچوں کو فروخت کرنے کی کوشش

کنداپور میں شوہر کی ضمانت کے لئے بچوں کو فروخت کرنے کی کوشش

Sat, 06 Aug 2016 01:07:50  SO Admin   S.O. News Service

کنداپور5اگست (ایس او نیوز) قتل کے الزام میں قید اپنے شوہر کی ضمانت پر رہائی کے لئے رقم نہ ہونے پر ایک عورت نے اپنے بچوں کو فروخت کرکے یہ رقم جمع کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن خوش قسمتی سے اس بات کی اطلاع بچوں کی خرید وفروخت پر روک تھام لگانے کے لئے قائم ایک ادارے Anti Child Trafficking Committee کو ملی اور اس نے مداخلت کرتے ہوئے بچوں کو فروخت ہونے سے بچالیا۔

 موصولہ اطلاع کے مطابق مذکورہ خاتون برہماور سے تعلق رکھتی ہے اور کنداپور کے کھاروی کیری علاقے میں کرایے کے مکان میں رہتی ہے۔اس کا شوہر ایک قتل کے الزام میں جیل میں بند ہے۔جس کی ضمانت کے لئے ضروری رقم پانے کا کوئی وسیلہ نہ ہونے پر اس خاتون نے اپنے بچوں کو ہی فروخت کرنے کی کوشش شروع کی تھی۔ اس بات کی اطلاع ملنے Anti Child Trafficking Committee کے ذمہ داران نے اس کے پاس پہنچ کراس کو اس اقدام سے باز رہنے پر آمادہ کیا اور ضمانت کے لئے ضروری رقم کے طورپر26ہزار روپے عطیہ جمع کرکے کنداپور پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او ناصر حسین کی موجودگی میں اسے فراہم کردیا۔ اس موقع پر مذکورہ کمیٹی کے صدرگوُنا رتنا اور روی کلا گنیش کے علاوہ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کی رضا کاراوشا کے اور دیگر افراد موجود تھے۔


Share: